رہائی کے بعدسیف الاسلام قذافی کابھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ ،ایسا اعلان کردیا کہ دنیامیں کھلبلی مچ گئی

13  جون‬‮  2017

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے رہاہوتے ہی اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وہ لیبیاکوایک مرتبہ پھرپرامن ملک بنائیں گے کیونکہ میراملک خانہ جنگی سے وجہ سے تباہ ہوگیاہے ۔ایک برطانوی اخبارکے مطابق سیف الاسلام قذافی نے کہاکہ مغرب نے اپنے عزائم کی خاطرلیبیامیں خانہ جنگی کرائی لیکن اب میں ملک میں امن لانے کی بھرپورکوشش کروں گا۔

اخبارکی رپورٹ کے مطابق رہائی کے بعد ابھی تک سیف الاسلام قذافی ابھی تک منظرعام پرنہیں آئے ہیں تاہم ان کایہ بیان سامنے آنے پرخطے اوردنیامیں ہلچل مچ گئی ہے ، سیف الاسلام قذافی کے وکیل خالد الزیدی نے ان کے لیبیا کا امن واپس لانے کے بارے میں عزم سے متعلق میڈیا کو بتایا۔تاہم خالد الزیدی نے ان کی موجودگی کی جگہ کے متعلق بتانے سے انکار کر دیا۔ سیف الاسلام کی رہائی کے بعد سے کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں رہ رہے ہیں۔ سیف الاسلام مغرب سے تعلیم یافتہ ہیں اورمعمر قذافی کا جانشین بھی خیال کیا جاتا ہے کیونکہ وہ معمر قذافی کے سب سے زیادہ قریب تھے۔واضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو2011میں گرفتارکرکے مقدمہ چلایاگیاتھالیکن گزشتہ دنوں ان کورہاکردیاگیاتاہم اب وہ کس جگہ رہ رہے ہیں اس کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم میڈیارپورٹس کے مطابق وہ لیبیاکے مشرقی علاقے میں رہائش رکھے ہوئے ہیں اوران کی سرگرمیاں بہت ہی محدودہیں ،ان کایہ بیان ان کے وکیل کی وساطت تک میڈیاتک پہنچاہے  میڈٖیارپورٹس کے مطابق گروپ نے 25جون 1972ءکو پیدا ہونے والے سیف الاسلام کو دارالحکومت تریپولی کے جنوب مغرب میں واقع علاقے زنتن میں قید رکھا تھا۔ سیف الاسلام جنرل قذافی کے 8بچوں میں سے دوسرے نمبر پر تھا جبکہ اس کی دوسری بیوی صفیہ کے بطن سے پیدا ہونے والا پہلا بچہ تھا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…