دنیا کے طاقتور ترین شخص ، امریکی صدر باراک اوبامہ نے 8 سالہ دور صدارت میں ایک ہی سوٹ کیوں پہنے رکھا؟

11  جون‬‮  2017

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیل اوباما نے کیلی فورنیا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں رہتے ہوئے آٹھ سال تک ایک ہی لباس زیب تن کیے رکھا اور لباس کو تبدیل نہیں کیا ۔مسٹر اوباما کا راز مسز اوباما نے فاش کردیا، انہوں نے 8برس تک صدارت کے عہدے پر فائز رہے، وقت بدلا، ملاقات کے لیے آنے والے مہمان بدلے، نہیں بدلے تو اوباما کے کپڑے نہیں بدلے۔آٹھ سال تک ایک ہی سفید اور سیاہ لباس اور جوتے پہن کر آنے والوں کو خوش آمدید کہتے رہے ۔جب کہ ان بیوی اور سابق خاتونِ اول مشیل اوباما نے بے شمار لباس تبدیل کیے ان کے اسٹائل کے ہر طرف چرچے رہے ۔

وہ جو بھی لباس پہنتی جو بھی زیور زیب تن کرتی میڈیا کی زینت بن جاتا رہا۔مشیل اوباما نے خاتون اول بن کر جولباس پہنا وہ دوبارہ نہیں پہنا، لیکن آٹھ سال تک اپنے دورہ اقتدار میں سابق امریکی صدر ایک ہی لباس بار بار پہنتے رہے ۔مشیل اوباما نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اوباما پرانا سوٹ پہن کر دس منٹ میں تیار ہو جاتے اور مجھ سے پوچھتے کہ میں تیار ہو گیا مادام، آپ کو کتنا وقت لگے گا؟جان ایف کینیڈی کے بعد امریکا کے سب سے زیادہ خوش لباس صدر اتنے کفایت شعار نکلیں گے یہ تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔2008 میں اوباما نے ہیلری کلنٹن کو شکست دیکر امریکی تاریخ کا پہلا سیاہ فام صدر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…