لندن حملہ، ٹرمپ نے 6مسلم ممالک پرپابندیوں کا اعلان کردیا

4  جون‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ ان کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں پر فوری طور پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیادہ سمجھدار اور ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے اور سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس موقع پر برطانیہ کے ساتھ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندیوں سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر امریکی عدالتیں مسترد کر چکی ہیں اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔لندن دہشتگرد حملوں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لندن اور برطانیہ کی مدد کیلئے امریکا جو کچھ کرسکا وہ ضرور کرے گا۔ہم برطانیہ کے ساتھ ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے لندن میں امریکی شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا برطانیہ کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ لندن حملیبزدلانہ ہیں جن میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایاگیا۔فرانس کے نومنتخب صدر عمانویل میکرون کی جانب سے لندن میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے برطانیہ کے ساتھ ہیں۔ واضح  رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے نے لندن میں امریکی شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…