مصرنے لیبیا پر حملہ کردیا،شدید لڑائی،بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات

28  مئی‬‮  2017

قاہرہ (آئی این پی)مصر کی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں کے لیبیا کی سرحد کے اندر واقع عسکریت پسندوں کے کیمپوں پر دوبارہ حملے ،ہلاکتو ں کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے لیبیا کی سرحد کے اندر واقع عسکریت پسندوں کے کیمپوں کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے یہ حملے جمعہ 26 مئی سے شروع ہیں۔ اسی دن المنیا شہر کے قریب جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مسلح

عسکریت پسندوں نے قبطی زائرین کی بس پر گولیاں برسائی تھیں اور اس حملے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنی ایئر فورس کو حکم دیا تھا کہ وہ ملکی سرحد کے پار لیبیائی سر زمین پر قائم شدت پسندوں کے کیمپوں کو نشانہ بنائے۔ السیسی کے مطابق قبطی مسیحیوں کی بس پر حملہ کرنے والے جہادی انہی کیمپوں سے تربیت حاصل کر کے حملہ آور ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…