بھارت میں ٹرمپ نامی کونسا جانور اغوا ، ڈھونڈنے والے کو کتنا انعام دیا جائے گا ؟ مقدمہ درج

28  مئی‬‮  2017

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی شہر نئی دہلی میں ٹرمپ نامی پالتو کتے کو اغواء کر لیا گیا۔(این این آئی)مہندرا ناتھ نامی بھارتی شہری نے اپنے 9سالہ ’’ٹرمپ‘‘ نامی پالتو کتے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد پولیس نے جانور کی تلاش شروع کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو دہلی کے علاقے روپ نگر سے اغواء کیا گیا ہے۔مالک نے کتے کی اطلاع دینے والے کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

بھارتی شہری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ کتے کو گھمانے پھرانے کیلئے لیکر گیا جس کے بعد سے اس کا جانور لاپتہ ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کتے کو لیکر جا رہا تھا کہ اس دوران کار میں سوار 2افراد اسے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے ۔کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کا جانور عمر رسیدہ اور کمزور بینائی والا ہے جبکہ اس نے کتے کی اطلاع دینے والے کیلئے 11ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…