بڑا بریک تھرو،روس میں پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ عہدیداران کی ملاقات،افغان میڈیاکادعویٰ

24  مئی‬‮  2017

کابل /ماسکو (آئی این پی)روس کے دارالحکومت ماسکو میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پرافغانستان ،پاکستان اور بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ڈیورنڈلائن کے مسائل اور پانی کے وسائل کے انتظام پر بات چیت کی گئی ۔بدھ کو افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور

افغان قومی دفاع اور سیکورٹی فورسز کی حمایت کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے سے متعلق اتفاق کیا گیا۔حنیف اتمر نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور دہشتگرد ی کے خلاف جنگ کیلئے جامع مشترکہ میکنزم پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اتمر نے بھارتی ہم منصب کو دورہ افغانستان کی دعوت دی اور جون میں قزاقستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس کے موقع پر نریندرمودی اور اشرف غنی کی ملاقات کا بندوبست کرنے کے بارے میں بات چیت کی ۔بعد ازاں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ انھوں نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ڈیورنڈلائن کے اردگرد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔حنیف اتمر نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ علاقائی سلامتی اور سیاسی مسائل پر بحث کے علاوہ دونوں قومی سلامتی کے مشیر وں نے دہشتگردوں کی سپلائی روٹس کو بلاک کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب ناصر خان جنجوعہ سے بھی ملاقات کی اور کہاکہ انھوں نے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ڈیورنڈلائن کے اردگرد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔حنیف اتمر نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ علاقائی سلامتی اور سیاسی مسائل پر بحث کے علاوہ دونوں قومی سلامتی کے مشیر وں نے دہشتگردوں کی سپلائی روٹس کو بلاک کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…