امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب پر ایران کا شدیدردعمل،سنگین الزم عائد کردیا

22  مئی‬‮  2017

تہران (آئی این پی)ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے جبکہ ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران منعقدہ سمٹ کو محض ایک شو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اجلاس کی کسی بھی قسم کی کوئی عملی اور سیاسی حیثیت نہیں تھی۔ امریکا مشرق وسطی میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے الزام لگایا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔ تہران کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا عرب ممالک کو اسلحہ بیچنے کے لیے ایرانوفوبیا میں مبتلا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران امریکی صدر نے ایران پر مشرق وسطی میں عدم استحکام پھیلانے اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم ایرانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹرمپ کے ان بیانات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا۔ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران منعقدہ سمٹ کو محض ایک شو قرار دیا ہے ۔روحانی کے مطابق اس وقت امریکا اور ایران کے تعلقات ایک مشکل راستے پر ہیں۔ انہوں نے تہران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ اپنے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ تہران برابری کی سطح پر عالمی برادری سے روابط کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تہران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ اپنے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ تہران برابری کی سطح پر عالمی برادری سے روابط کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…