’’ان چینلز کو فوراََ بند کردو‘‘ تحریک آزادی کشمیر سے خوفزدہ مودی سرکار نے پاکستان سمیت ایک اور بڑے اسلامی ملک کی نشریات پر پابندی عائد کر دی

8  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے بوکھلا اٹھی، کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں دنیا سے کاٹ کر رکھنے کی پالیسی کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں 34پاکستانی و سعودی چینلز پر پابندی عائد، پی ٹی وی سپورٹس بھی پابندی کی زد میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے بوکھلا کر

مودی سرکار نے 34پاکستانی و سعودی چینلز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بھارت کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری آر کے گوئل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو جاری حکمنامے میں تمام ڈپٹی کمشنر ز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مخصوص ٹی چینلز کی نشریات نشر ہو رہی ہیں جس کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے ان نشریات کو نشر کرنا ناصرف قانون کے مطابق جرم بلکہ اس سے وادی کشمیر میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن آپریٹرز سے متعلقہ قانون کی دفع11 کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرنے کا اختیار رکھتا ہیں۔ حکم نامہ موصول ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کی کـٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 34چینلز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ان چینلز کی فہرست میں پی ٹی وی اسپورٹس سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے بڑے نیوز اور تفریحی چینلز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سرکاری کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں دنیا سے کاٹ کر رکھنے کیلئے اس طرح کے گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔ان چینلز کی فہرست میں پی ٹی وی اسپورٹس سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے بڑے نیوز اور تفریحی چینلز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سرکاری کشمیریوں کی آواز دبانے اور انہیں دنیا سے کاٹ کر رکھنے کیلئے اس طرح کے گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…