سعودی عرب نے پاکستان کو نمبر 1 قرار دیدیا ، بڑی وجہ بھی بتادی

3  مئی‬‮  2017

ریاض(این این آئی)ویسے تو دنیا کے کونے کونے سے لاکھوں مسلمان فرزندان توحید ہر سال حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں مگر اس کرہ ارض کے چار ممالک ایسے ہیں جہاں سے کل متعمرین کی نصف تعداد عمرہ کے مناسک ادا کرنے حجاز مقدس پہنچتی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے نمبر کے چار مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد بتائے گئے ۔ دوسرے نمبر پر 15.23 فی صد معتمرین انڈونیشیا، 9.35 فی صد بھارت اور 7.92 فی صد مصر سے آتے ہیں۔سعودی وزارت حج کی مدینہ منورہ برانچ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز پہنچے۔ ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین خشکی کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔سیکرٹری حج وعمرہ محمد البیجاوی کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ کی حدود میں داخل ہونے والے عازمین عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو زائرین بیت اللہ و روضہ رسو پر حاضری دینے والے مہمانوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے ساتھ ان کہ ہرممکن رہ نمائی کرتے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…