’’فضائوں میں ترک طیاروں کی گھن گرج‘‘ خوفناک حملہ ۔۔ لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

30  اپریل‬‮  2017

انقرہ /بغداد(آئی این پی)شمالی عراق پر ترک فضائی حملوں میں 14 کرد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج نے کہا ہے کہ اس نے شمالی عراق میں ایک فضائی حملے میں کردستان ورکرز پارٹی جسے پی کے کے بھی کہا جاتا ہے کے 14 کرد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔انقرہ نے شام اور عراق میں پی کے کیاور اس سے منسلک دوسرے عسکریت پسند کرد گروپس کے خلاف دبا بڑھا دیا ہے۔

ترکی نے شمالی عراق اور شام میں اس سے منسلک کرد گروپ وائی پی جی پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز کہا کہ شمالی عراق اور دوسرے علاقوں میں حالیہ فضائی حملوں میں 220 تک عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔فوجی ذرائع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی عراق میں دو الگ الگ حملوں میں 6 عسکریت پسند سینات حافتان اور 8 آدیامان کے علاقے میں مارے گئے۔پی کے کے، گذشتہ تین عشروں سے ترک ریاست کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں اپنے کیمپ بنا رکھے ہیں۔امریکہ اور ترکی دونوں ہی پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔تاہم نیٹو اتحادی شام کے کردوں کے گروپ وائی پی جی کے حوالے سے ترکی کے موقف سے اتفاق نہیں کرتے اور امریکہ اس گروپ کو شام میں داعش کے خلاف ایک فائدہ مند شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ترک صدر اردوان شام کے کرد جنگجوں کو ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر دیکھتے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ شمالی عراق میں ان کی کامیابیاں ترکی میں کرد شورش کو ہوا دے سکتی ہے۔توقع ہے کہ اگلے مہینے جب وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تو وہ اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…