گلبدین حکمت یار کی واپسی ،افغانستان میں ہلچل،بڑا اعلان کردیاگیا

29  اپریل‬‮  2017

کابل (آئی این پی )افغان حکومت نے حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے نتیجے میں حکمت یار کی وطن واپسی یہ ثابت کرے گی کہ افغان آپس کے مسائل اور کشیدگی کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغان حکومت کی حمایت کی جائے اور جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے گلبدین حکمت یار کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے نتیجے میں حکمت یار کی وطن واپسی یہ ثابت کرے گی کہ افغان آپس کے مسائل اور کشیدگی کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اسلامی کے ساتھ کامیاب امن معاہدے کے بعد حکمت یار کی واپسی سے ثایت ہوتا ہے کہ افغان عوام انٹرا افغان مذاکرات اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حکمت یار کی وطن واپسی سے ملک میں امن واستحکا پر مثبت اثر پڑے گا اور ملک کی ترقی سمیت دیگر شعبوں کیلئے مدد ملے گی ۔حکومت پرامید ہے کہ حکمت یار ملک میں امن واستحکام کیلئے حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔دوسری جانب گلبدین حکمت یار نے دو عشروں کے بعد ہفتہ کو ایک عوامی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ افغان حکومت کی حمایت کی جائے اور جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔ سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے قائد حکمت یار لغمان نے صوبے میں اپنے حامیوں سے کہا کہ طالبان کو بغاوت ختم کرتے ہوئے افغانستان کو پرامن بنانے میں مدد کرنا چاہیے۔ ان کی یہ تقریر کئی ٹیلی وژن چینلز پر براہ راست نشر کی گئی۔

کابل حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں قیام امن کی خاطر کابل کے قصائی کے نام سے مشہور حکمت یار سے امن ڈیل کر لی تھی۔ سن دو ہزار ایک میں جب طالبان کا اقتدار ختم کر دیا گیا تو حکمت یار نے حکومت کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے غیر ملکی فورسز کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…