پاکستان کے پاس مزید تاخیر کا اب کوئی جواز نہیں،ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز، انتباہ کردیا

23  اپریل‬‮  2017

تہران (آئی این پی )ایران اورپاکستان نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کے فروغ پر زور دیا ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں مشترکہ

گیس پائپ لائن منصوبے میں مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا اورحمایت کی اور یہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی واضح علامت ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون سمیت تربیتی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ ایاز صادق نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایران اور پایستان یے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خطے میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے دونوں ممالک کا فعال کردار ناگزیر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، جو لوگ اسلام کو دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہے ہیں انکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات تسلی بخش نہیں، دونوں ممالک کو معاشی تعلقات میں توسیع دینی چاہیے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کا ایران کیساتھ گہرا لگاﺅ ہے اس موقع پر فریقین نے تمام شعبوں بالخصوص علاقائی امور میں باہمی تعاون اور سفارتی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…