’’ میزائل شکن جہاز چنگ چن اور میزائل بردار جنگ زو‘‘ چینی جنگی جہاز حرکت میں آگئے

23  اپریل‬‮  2017

شنگھائی (آئی این پی ) چین کے تین بحری جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا گذشتہ روز شنگھائی سے بیس ممالک کے خیر سگالی کے دورے پر روانہ ہو گیا ،بحری بیڑے میں میزائل شکن جہاز چنگ چن اور میزائل بردار جنگ زو اور سپلائی فراہم کرنیوالا چاؤ ہو شامل ہیں ، بحری بیڑا ایشیاء ، یورپ ، افریقہ اور بحراوقیانوس کے 180دن کا دورہ کرے گا ،

اس دورے کا مقصد ان ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ، فوجی رابطے اور تعاون کو مزید بڑھانا اور چینی بحریہ کا ایک اچھا تصور پیش کرنا ہے ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی ، نیوی کے میاؤہوا نے بحری بیڑے کو الوداع کیا ، تینوں بحری جہاز چین کے اندر تیار کئے گئے ہیں ، تباہ کن جہاز جیانگ زو کو 2016ء میں سمندرمیں اتارا گیا تھا دیگر دو جہاز قبل ازیں کئی دستوں کی قیادت کر چکے ہیں اور وہ کئی مشقوں میں حصہ لے چکے ہیں اور گشتی مشن بھی مکمل کر چکے ہیں ،گذشتہ روز پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی 68ویں سالگرہ تھی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…