جب ملالہ یوسفزئی کو گولی ماری گئی تو اس کی ہم جماعت دو لڑکیاں بھی ساتھ تھیں، اب یہ کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

23  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبر 2012ء میں جب ملالہ یوسفزئی کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تو ان کی دو ساتھی طالبات کائنات ریاض اور شازیہ رمضان بھی ان کے ساتھ تھیں۔ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے نام سے تو پوری دنیا آگاہ ہو گئی مگر کائنات اور

شازیہ کا تذکرہ بہت ہی کم سننے کو ملا۔ حملے کے بعد شازیہ ایک ماہ تک ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہیں جبکہ کائنات کو ان کے گھر والے ایک مقامی ہسپتال لے گئے۔ ملالہ یوسفزئی کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں علاج کیلئے برطانیہ لیجایا گیا۔ ملالہ صحتیاب ہوگئیں اور انہیں نوبیل انعام بھی ملا جبکہ وہ اقوام متحدہ کی کم عمر ترین سفیر امن بھی منتخب ہوئیں۔ دوسری جانب کائنات اور شازیہ نے یہ تمام عرصہ گمنامی میں گزارا۔ان دونوں طالبات کو گزشتہ چند سالوں کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاچونکہ یہ دہشتگردوں کے نشانے پر تھیں لہٰذا ان کے اپنے علاقے کے لوگ بھی انہیں اپنے درمیان نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ کائنات اور شازیہ کے لئے خوشی کی خبر اس وقت آئی جب ان کی دوست ملالہ کی کوششوں سے انہیں انٹرنیشنل بورڈنگ سکول یو ڈبلیو سی اٹلانٹک کالج میں تعلیم کیلئے سکالرشپ مل گیا۔ خوش قسمتی سے اب دونوں کو ایڈنبرا یونیورسٹی میں نرسنگ کی تعلیم کیلئے بھی سکالر شپ مل گیا ہے۔دوسری جانب ملالہ کو بھی ایک ممتاز ترین یونیورسٹی سے سکالر شپ کی پیشکش آگئی ہے، جو کہ غالباً آکسفرڈ ہے۔

 

news-1492689804-7671

 

 

news-1492689804-8331

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…