لندن میں خلیجی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ سعودی جنرل پر حیرت انگیزحملہ

2  اپریل‬‮  2017

ریاض/لندن(آئی این پی) لندن میں سعودی جنرل پرانڈے کے ناکام حملے کے معاملے پر برطانوی حکومت نے باضابطہ طور پر سعودی حکومت سے معذرت کرلی،یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کی قیادت کرنے والے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے خلیجی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل احمد اسیری پر گزشتہ ہفتے لندن میں انڈے سے حملہ کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے

جنرل احمد اسیری پر انڈے کے ناکام حملے پر باقاعدہ معزرت کرلی ہے ۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلیمان سے رابطہ کرکے معزرت کی۔دوسری جانب نشریاتی ادارے مڈل ایسٹ آئی ادارے نے ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں قیام امن کے لیے کام کرنے والے کارکنان جنرل احمد اسیری پرحملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی جنرل کے دورے کے دوران کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں، جب کہ ایک کارکن جنرل احمد اسیری کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم سعودی جنرل کارکن کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کمرے میں داخل ہوجاتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی جنرل پر پیچھے سے انڈہ اس وقت پھینکا گیا، جب وہ اندر کمرے میں داخل ہوچکے تھے۔خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں خلیج ممالک کا فوجی اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ 2 سال سے جنگ لڑ رہا ہے، اس جنگ میں ہزاروں عام شہری ہلاک جب کہ لاکھوں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد نے مارچ 2015 میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔اس عرب

اتحاد کو امریکا اور برطانیہ کی بھی حمایت حاصل ہے اور اس میں 9 عرب ممالک شامل ہیں اور انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ذریعے حوثی باغیوں کو جنوبی یمن سے دور ہونے پر مجبور کردیا ہے تاہم اتحادی فوج کو اب بھی باغیوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…