’’یہ والی بوٹی استعمال کرنا اور اسکی تجارت حرام ہے ‘‘ سعودی مفتی اعظم نے خبردار کردیا

27  مارچ‬‮  2017

ریاض (آن لائن)سعودی مفتی اعظم اور اسلامک و ریسرچ کونسل و افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے منشیات کے روک تھام کے لیے موثر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ’جہاد‘ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ ’قات‘ نامی بوٹی منشیات ہی کی ایک قسم ہے۔ دیگر نشہ آور اشیاء کی طرح اس کا استعمال، ترویج اور تجارت حرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے نتیجے میں انسانی عقل اور جسمانی صلاحیتیں تباہ ہوجاتی ہیں جو سعودی سماج کے لیے زہرقاتل ہے۔ ریاست کے تمام اداروں اور عوام کومل کر اس زہرکے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔ریاض میں ’منشیات کی روک تھام اوراس کے شرعی پہلو‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ منشیات انسانیت کی تباہی کا منصوبہ ہے اور اس کے خلاف جنگ ’جہاد‘ ہے۔سعودی مفتی اعظم نے منشیات کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز اور ’نبراس‘ انسداد منشیات پروگرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے نبراس کو انسداد منشیات کا بہترین ’سفیر‘ قرار دیا۔الشیخ آل الشیخ نے منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہمات پر زور دیا اور کہا کہ علماء ، ذرائع ابلاغ اور سعودی عوام کے تمام طبقات سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے اپنا کردارادا کریں۔#/s#

 

Dateiname                   	:DSCN4831.JPG Dateigröße                  	:414.8 KB (424741 Byte) Aufnahmedatum               	:2003/02/04 11:09:38 Bildgröße                   	:1600 x 1200 Auflösung                   	:72 x 72 dpi Bitanzahl                   	:8 Bit/Kanal Schützen                    	:Aus Ausblenden                  	:Aus Kamera-ID                   	:N/A Modellname                  	:E995 Qualitätsmodus              	:NORMAL Messmethode                 	:Mehrfeld Belichtungsbetriebsart      	:Programmautomatik Blitz                       	:Nein Brennweite                  	:8.2 mm Verschlusszeit              	:1/22.8Sekunde Blende                      	:F2.6 Belichtungskorrektur        	:0 EV Fester Weißabgleich         	:Automatik Objektiv                    	:Integriert Blitz-Synchronisierungsmodus	:N/A Belichtungsdifferenz        	:N/A Flexibles Programm          	:N/A Empfindlichkeit             	:Auto Schärfung                   	:Automatik Kurvenmodus                 	:N/A Farbmodus                   	:FARBE Tonwertkorrektur            	:AUTOMATIK Breite (GPS)                	:N/A Länge (GPS)                 	:N/A Höhe (GPS)                  	:N/A

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…