ہم پاکستان میں اس کام پر بہت خوش ہیں۔۔ چین کا ایسا اعلان کہ دشمن منہ دیکھتے رہ گئے !!

27  مارچ‬‮  2017

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے ضمن میں ٹرانسپورٹیشن، ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے منصوبوں کے ابتدائی فوائد جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔یہ منصوبے صرف دوطرفہ تعاون کی حکمت عملی ہی نہیں بلکہ ان سے علاقے میں باہمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اس کے علاوہ یہ سٹرک کے زریعے بین الاقوامی تعاون کا رول ماڈل ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر

ٹرانسپورٹ لی شیاؤپنگ نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔لی شیاؤ پنگ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور اس کی عوام کا انتہائی قریبی اور گہر دوست ہونے کے ناطے وہاں ہونے والی اقتصادی ترقی پر بہت خوش ہے۔انھوں نے کہا کہ چین نے اپنی آزادی سے لے کر اب تک پاکستان کے ساتھ مثالی تعلقات قائم رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سالوں کے دوران پاکستان اور اس کی عوام نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم صمیم کا مظاہرہ اور اس ضمن میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی و سدا بہار دوستی اور اقتصادی ترقی اور عام آدمی کی خوشحالی کیلئے باہمی تعاون اقوام عالم کیلئے مثال ہے۔لی شیاؤپنگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے 2015 ء میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاک چین دوستی کو سدا بہار قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ اس دوستی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلق کو اقتصادی تعاون اور شراکت داری میں تبدیل کردیا ہے۔لی شیاؤ پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو ہمیشہ اہمیت دیتا رہے گا اور اسے ترقی اور تعلق میں اضافے کیلئے استعمال کرے گا۔لی شیاؤ پنگ نے کہا کہ دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون صرف باہمی فائدے کیلئے نہیں بلکہ اس سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…