طالبان کو ہتھیار وں کی فراہمی کی خبریں،روس اصل وجہ سامنے لے آیا

25  مارچ‬‮  2017

ماسکو(این این آئی) طالبان کو ہتھیاروں کی فراہمی کی خبریں، روس اصل حقائق سامنے لے آیا تفصیلات کے مطابق  روس نے نیٹو کی جانب سے لگائے گئے الزام کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو افغانستان میں طالبان کو خفیہ طور پر ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

واشنگٹن میں کانگریس ممبران کو نیٹو کے جنرل کرٹس نے بتایا تھاکہ شاید روس شدت پسندوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبران کو جنرل کرٹس نے بتایا کہ ’میں نے روس کے اثر و رسوخ کو حال میں دیکھا ہے جس کے باعث ان کے طالبان کے ساتھ روابط بڑھ گئے ہیں اور شاید ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے۔تاہم انھوں نے اس الزام کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بیان کے جواب میں روس کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے اس بیان کو سراسر غلط قرار دیا ہے۔جنرل کرٹس کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بارے میں بات کرتے ہوئے روس کے ایلچی ضمیر نے کہا کہ یہ من گھڑت باتیں ایک مخصوص پلان کے تحت ہیں تاکہ روس کو افغانستان میں امریکی فوج اور سیاستدانوں کی ناکامی کا جواز بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ روس اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ اس کے طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جن کا مقصد ان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…