’’پراسرار واقعہ ‘‘ امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا گیا

22  مارچ‬‮  2017

ویلنگٹن(این این آئی)نیوزی لینڈ میں ایک امریکی سفارت کار کو ایک پراسرار واقعے کے بعد ملک بدر کر کے واپس امریکا بھیج دیا گیا۔ سفارت کار کو زخمی حالت میں دیکھا گیا لیکن دونوں ملکوں کی حکومتوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کولن وائٹ نامی سفارت کار بطور تکنیکی اتاشی نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن میں قائم امریکی سفارت خانے میں تعینات تھے۔ نیوزی لینڈ کی پولیس ان سے ایک مبینہ جرم سے متعلق تفتیش کرنا چاہ رہی تھی لیکن امریکی سفارت خانے نے وائٹ کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں نیوزی لینڈ کی پولیس کے سامنے پیش ہونے سے روک دیا۔امریکی سفارت کار کس نوعیت کے جرم میں ملوث تھے، اس بارے میں امریکی اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن میڈیا رپورٹوں کے مطابق مبینہ طور پر کولن وائٹ اور ایک نامعلوم شخص کے مابین مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس واقعے کے بعد مقامی پولیس امریکی سفارت کار سے تحقیقات کرنا چاہ رہی تھی تاہم امریکی سفارت خانے نے اس کا سفارتی استثنا ختم کرنے سے انکار کر دیا جس کے باعث اسے گرفتار نہ کیا جا سکا۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے امریکی سفارت خانے کے انکار کے بعد ملکی وزارت خارجہ سے مداخلت کی درخواست کی جس کے بعد کولن وائٹ کو امریکا واپس بھیج دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی وفاقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مقامی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ ’ولنگٹن نے امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ مذکورہ سفارت کار کو نیوزی لینڈ سے واپس بلا لے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…