سعودی عرب یا ایران؟ ٹرمپ انتظامیہ کا جھکاؤ کس جانب ہوگا؟بڑا فیصلہ کرلیاگیا

13  مارچ‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی) ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات پر غور شروع کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اسی ہفتے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ایک سینئر عہدہ دار کی ملاقات کے اہتمام پر غور کررہی ہے۔سی بی ایس نیوز نے یہ خبر ایسے موقع پر جاری کی ہے جب امریکا نے یمن میں جنگجو تنظیم جزیرہ نما

عرب میں القاعدہ کے خلاف اپنے فوجی مشن کو بڑھا دیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے ابھی اس دورے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ البتہ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تفصیل کی تصدیق کررہا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ سعودی نائب ولی عہد سے کون عہدہ دار ملاقات کرے گا۔ٹرمپ انتظامیہ یمن میں جاری جنگ سے متعلق اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کررہی ہے اور وہ جنگ زدہ ملک میں ایران کی مداخلت کے خاتمے کے لیے ایک سخت حکمت عملی اپنانے پر غور کررہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قبل ازیں یمن میں القاعدہ کی شاخ کے خلاف ایک الگ فوجی مہم کو توسیع دینے کی حمایت کرچکے ہیں۔اس وقت امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے یمن میں یمن میں القاعدہ کی شاخ کے خلاف ایک الگ فوجی مہم کو توسیع دینے کی حمایت کرچکے ہیں۔اس وقت امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ امریکی کمانڈوز نے اس جنگجو گروپ سے وابستہ افراد کے خلاف ایک یمنی گاں میں چھاپا مار کارروائی کی تھی۔یادرہے کہ سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے گذشتہ ماہ الریاض میں امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ سینیٹر جان مکین نے ملاقات کی تھی۔انھوں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا تھا

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…