بیوی کو سعودی عرب بلوانے کیلئے تارکین وطن کاایسا طریقہ جان کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

27  فروری‬‮  2017

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پرسعودی مفتی سے انوکھا فتوی طلب کر تے ہوئے کہاہے کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اْسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔ تاہم مفتی نے انہیں جواب دیا ہے کہ

یہ عمل ناجائز اورحرام ہے ،سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر دینی مسائل کے جوابات سے متعلق پروگرام نور علی الدرب میں مملکت میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پر انوکھا فتوی طلب کر لیا، مذکورہ شخص نے مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو آگاہ کیا کہ وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اْسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔ یہ اقدام دیگر طریقوں سے اس خاتون کو مملکت بْلوانے میں ناکامی کے بعد سوچا گیا ہے۔مسجد حرام کے امام نے جواب میں کہا کہ یہ عمل شرعا ناجائز ہے۔ ڈاکٹر صالح نے اس کو خطرناک راستہ قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ ایسی صورت میں ہونے والی شادی فرضی ہوگی۔ انہوں نے اس حیلے کے نتائج سے خبردار کیا کیوں کہ حال اور مسقبل میں اس کے کئی مفاسد سامنے آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عمل سوال کرنے والے شخص کے اپنے دوست اور اپنی بیوی کے ساتھ تعلق کو بھی ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…