ٹرمپ نے 33 روز میں ہی تباہی مچادی،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا حیرت انگیزانکشاف

22  فروری‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا، 33 روز میں ٹرمپ نے 132 غلطیاں یا گمراہ کن بیان دیئے۔امریکی اخبار’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ہر روز کوئی نہ کوئی غلطی کی، 33 روز میں انہوں نے 132 غلطیاں یا گمراہ کن بیان دیئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے فیکٹ چیکر پراجیکٹ کے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں پہلے روز 9 گمراہ کن بیان دیئے۔

انہوں نے 33 روز میں ہر روز کوئی غلط بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ غلط بیانات ٹوئٹر پر دیئے۔ گمراہ کن بیانات پر سب سے زیادہ امیگریشن کی بات ہوئی۔ بائیو گرافیکل ریکارڈ اور نوکریوں کے حوالے سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے گمراہ کن بیان آئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کوئی دن ایسا نہیں جب انہوں نے غلطی یا گمراہ کن بیان نہ دیا ہو۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے امریکی صدر کی غلطیوں پر نظر رکھنے کا سلسلہ ان کے 100 روز پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…