سعودی عرب کے اہم شہر پر حوثی باغیوں کاحملہ، پاکستانی شہری نشانہ بن گئے

22  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے میں پاکستانی شہری نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے نجران میں کی جانے والی شیلنگ کے نتیجے میں چار پاکستان شہری نشانہ بن گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق نجران میں حوثی باغیوں نے شیلنگ کی جس کے

نتیجے میں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم چار پاکستان شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نجران میں سول ڈیفنس کے قائم مقام ترجمان عبداللہ الفری نے نجران شہر پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے دراصل نجران شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک پڑوسی ملک یمن کی آئینی حکومت کے ساتھ مل کر باغیوں کیخلاف برسرپیکار ہیں جس پر کبھی کبھار یمن کی حدود سے بھی سعودی عرب پر راکٹ حملے ہوتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…