چین دنیا بھر میں تجارتی انقلاب لے آیا کتنے ہزار مال بردار ریل گاڑیاں کن ممالک میں روانہ ہوں گی؟

20  فروری‬‮  2017

چینگ ڈو (آئی این پی ) چین سی پیک اور سلک روڈ منصوبے کے ذریعے دنیا بھر میں تجارتی انقلاب لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو سے 2017ء میں ایک ہزار مال گاڑیاں یورپ کیلئے روانہ ہوں گی ،یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہے، انٹرنیشنل ریلوے سروسز کمپنی کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے شہر چینگ ڈو سے پولینڈ ،

نیدرلینڈ اور جرمنی کیلئے گذشتہ سال 460مال گاڑیاں روانہ ہوئی تھیں جو کسی بھی چینی شہر سے روانہ ہونیوالی گاڑیوں سے زیادہ ہیں ، چینگ ڈو نے 2016ء کے دوران 1.56ارب امریکی ڈالر مالیت کا 73000ٹن سامان یورپ پہنچایا ۔دریں اثنا چین کے جنوب مغربی تجارتی مرکز نے جرمنی پولینڈ اور نیدرلینڈ ترکی اور روس کو مال گاڑیوں کے ذریعے تین بڑی ریلوے لائنوں کی منصوبہ بند ی کی ہے ، اس سال استنبول اور ماسکو کو چینگ ڈو سے ملانے کے لئے نئے روٹ بھی شروع کئے جائیں گے۔کمپنی کے چیئر مین فان کا کہنا ہے کہ استنبول اور ماسکو کیلئے مال گاڑی کے ذریعے مال پہنچانے میں بالترتیب 16 اور 10دن لگیں گے ، 2017ء میں اس روٹ پر بالترتیب 200اور 150گاڑیاں چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، جو ن 2016ء میں 200مال گاڑیاں چین کے 25شہروں سے سامان لے کر یورپ کیلئے روانہ ہوئیں ، درآمد اور برآمد کئے جانیوالے سامان کی مالیت 16ارب امریکی ڈالر تھی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…