جرمنی میں غلط پیغام نے امریکی فوجیوں کی دوڑیں لگوا دیں

20  فروری‬‮  2017

برلن(آن لائن) جرمنی میں امریکی ایئربیس پر کمانڈر کا غلط پیغام ملنے پر فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔جرمنی میں اسپینڈیلم نامی امریکی ایئربیس پر آزمائشی پیغام کی تیاری کے دوران ایک پیغام تمام ونگ کمانڈرز تک پہنچ گیاجس کے بعد ایئربیس پر کھلبلی مچ گئی۔ پیغام میں کمانڈرز کو آگاہ کیا گیا

کہدشمن نے ایئربیس کو تباہ کرنے کے لئے میزائل فائر کردیا ہےاس لئے فوری طور پر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ جائیں۔میجر بریون میگرے کے مطابق ایک اعلیٰ کمانڈر کی جانب سے خبر دار رہنے کی آزمائشی ٹیمپلیٹ تیار کی جا رہی تھی جسے ایک افسر کو بھیجا جانا تھا لیکن غلطی سے وہ پیغام ہاک ایمرجنسی سسٹم کے ذریعے تمام کمانڈرز کے ڈیسک ٹاپ تک پہنچ گیا جس پر عام طور پر موسم کی صورتحال سے متعلق پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں۔ سرخ رنگ کا الرٹ میسج ملتے ہی تمام کمانڈر چوکنا ہوگئے اور ایئر بیس پر موجود فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔دوسری جانب ایئربیس پر 8 منٹ تک کھلبلی مچنے کے بعد ونگ کمانڈرز کو نیلے رنگ کی ایک اور ٹیمپلیٹ موصول ہوئی جس میں غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا کہ غلطی سے یہ پیغام آپ تک پہنچا ہے اس لئے اپنا کام معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…