افغان آرمی چیف نے پاک فوج کو بڑی پیشکش کردی،اہم ترین اعلان

19  فروری‬‮  2017

کابل (آئی این پی)افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فہرست پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔کابل سے جاری بیان میں افغان آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا

کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کے ساتھ مزید معلومات کا تبادلہ بھی کرسکتے ہیں۔ جنرل قدم شاہ نے کہا کہ افغانستان میں بمباری سے متعلق پاک افغان حکام نے تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کر دیا ہے۔افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہیم نے کہا ہے کہ افغانستان پر بمباری سے متعلق دونوں ممالک کے حکام نے اپنے تحفظات سے ایک دوسرے کو آگاہ کردیا ہے، ہم افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کے لئے کوشاں ہیں، کسی کوافغان سرزمین پر حملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے آخری فوجی کی قربانی تک کسی کو افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قدم شاہ شاہیم نے کہا کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی ملی ہے، ہم اس حوالے سے کام کرنے کے لئے تیار ہیں، ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا مطالبہ بھی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے بھی پاکستان کو دہشتگردوں کی لسٹ اور شوہد مہیا کیے ہیں، پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف منصفانہ کارروائی کی امید کرتے ہیں۔افغان آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی کوافغان سرزمین پر حملے یا آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، اپنے آخری فوجی کی قربانی تک کسی کو افغان سرزمین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شیلنگ کے جواب میں ملکی دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…