امریکی رکاوٹوں کے باوجود اہم اسلامی ملک نے اپنی فوجیں میدا ن میں اتار لیں 

19  فروری‬‮  2017

تہران(این این آئی)پاسدارانِ انقلاب ایران نے امریکا کے انتباہ اور بیلسٹک میزائل کے تجربے پر نئی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے فوجی مشقوں کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاک پور نے تہران میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 146146عظیم پیغمبر11146146′ کے نام سے ان مشقوں کا پیر سے آغاز ہوگا

اور یہ تین روز تک جاری رہیں گی۔انھوں نے بتایا کہ ان مشقوں کے دوران میں راکٹ استعمال کیے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ کس قسم کے ہوں گے۔جبکہ دوسری جانب امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے پرعمل درآمد کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی ڈوائٹ یورک کو ایران کے دورے کی پاداش میں امریکا داخلے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کو شکایت ہے کہ مانچسٹر کے سابق کھلاڑی ڈوائیٹ یورک نے چندہ ماہ قبل ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تہران میں آزادی اسٹیڈیم میں ایرانی فٹ بال ٹیم اور عالمی ٹیموں کے درمیان 146دوستانہ145 میچ میں حصہ لیا تھاجس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فٹ بالر کو ایران کا سفر کرنے کے جرم میں امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔خیال رہے کہ یورک امریکا کے سفر پر گذشتہ روز میامی شہر کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ وہ دوسرے کھلاڑیوں کی ایک ٹیم کے ہمراہ ایران کے سفر کی وجہ سے امریکا میں داخل نہیں ہوسکتے۔ امریکی حکام کی طرف سے یورک کو بتایا گیا کہ وہ چند ماہ قبل دوسرے فٹ بالروں لویز فیگو، مارسیل، دوسایی، فیٹور پایا، فابیو کانافارو اور فرنانڈوو ھیرو کے ہمراہ تہران دوستانہ میچ کھیلنے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…