کونسی خفیہ طاقتیں ہمارے ملک میں مصنوعی زلزلہ پیدا کر سکتی ہیں؟

9  فروری‬‮  2017

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک دارالحکومت انقرہ کے میئر نے خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی طاقتیں ترکی میں مصنوعی زلزلے کے لیے انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہیں تاکہ ترک معیشت کو نقصان پہنچایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میلِش کوکچیک 1994ءسے ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے میئر چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔کوکچیک ٹوئیٹر پر اپنے

3.7 ملین فالوورز کو بلاناغہ اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں۔انقرہ کے میئر کی طرف سے یہ دعوٰی ملک کے مغربی صوبہ چنّاکالے میں آنے والے دو زلزلوں کے بعد سامنے آیا۔ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان زلزلوں کی شدت 5.3 اور 5.2 تھی۔کوکچیک نے اپنی ٹوئیٹس میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ایسے آلات دستیاب ہیں جن کی مدد سے مصنوعی زلزلہ لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسی تمام آبدوزوں اور بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا جائے جن پر بڑے بڑے آلات نصب ہیں۔مانقرہ کے میئر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے ان دو زلزلوں کے بارے میں تحقیق کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان زلزلوں کے پیچھے ممکنہ طور پر غیر ملکی ہاتھ کارفرما ہو سکتا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ قریب ہی ایک بحری جہاز زلزلے سے متعلق تحقیق میں مصروف تھا۔یہ جہاز کیا تحقیق کر رہا تھا اور اس کا تعلق کون سے ملک سے ہے، یہ معمہ حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا اصل مقصد استنبول کے قریب ایک زلزلہ لانا تھا تاکہ حکومت کے خلاف معاشی ”بغاوت“ پیدا کی جائے،اس لمحے ترکی کے خلاف بغاوت استنبول کے قریب ایک زلزلہ ہے تاکہ ترکی کو معاشی طور پر ڈھیر کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…