ٹرمپ کی آسٹریلوی وزیرِ اعظم کے ساتھ بدترین فون کال،ٹرمپ کی گرم دماغی ساتویں آسمان پر پہنچ گئی

3  فروری‬‮  2017

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیرِ اعظم میلکم ٹرن بال کے درمیان ایک فون کال میں ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی آبادکاری کے معاہدے پر سوال اٹھادیا ۔اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فون کال کو ان کی عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ‘اب تک کی بدترین’ بات چیت قرار دیا ہے اور انہوں نے کال وقت سے پہلے ختم کر دی۔ٹرمپ نے بعد میں ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ ‘اس بیوقوفانہ معاہدے’ کا جائزہ لیں گے۔

اس معاہدے کے تحت امریکہ آسٹریلیا سے پناہ کے 1250 درخواست گزاروں کو امریکہ میں آباد کرے گا۔آسٹریلیا نے متنازع طور پر ان پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، اور انہیں نارو اور پاپوا نیو گنی میں مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ ان کی اکثریت کا تعلق ایران، عراق اور افغانستان سے ہے۔وزیرِ اعظم ٹرن بال نے فون کر کے صدر ٹرمپ سے وضاحت طلب کی تھی کہ ان کے گذشتہ ہفتے کے انتظامی حکم نامے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل کیا ہو گا۔ اس حکم نامے کے ذریعے سات اسلامی ملکوں سے امریکہ آنے والوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ٹرمپ اور ٹرن بال کے درمیان فون کال ہفتے کے روز ہوئی تھی۔ واشنگٹن پوسٹ نے سینیئر امریکی حکام کے جنہیں اس کال کے بارے میں بریف کیا گیا تھا حوالے سے کہا کہ یہ کال ایک گھنٹہ جاری رہنا تھی لیکن ٹرمپ نے اسے 25 منٹ کے بعد ہی کاٹ دیا۔ٹرن بال امریکی صدر سے یقین دہانی چاہتے تھے کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔طلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ان پناہ گزینوں کو قبول کرنا ایسا ہی ہو گا جیسے اگلے ‘بوسٹن بمباروں کو قبول کرنا۔اس سے پہلے اس کال کے بارے میں سرکاری طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ دونوں رہنماں نے ‘امریکہ اور آسٹریلیا کے تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی پر بات کی۔’ پیر کے دن ٹرن بال نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور معاہدے کی پاسداری پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صدارتی ترجمان شان سپائسر نے بھی کہا تھا کہ صدر ٹرمپ معاہدے کا پاس رکھیں گے۔ تاہم بدھ کو ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔وزیرِ اعظم ٹرن بال نے بعد میں کہا کہ انہیں مایوسی ہوئی ہے کہ اس فون کال کی تفصیلات عام کر دی گئی ہیں، جو ان کے مطابق ‘بہت بیتکلفانہ اور دو ٹوک’ تھی۔انہوں نے سڈنی کے ایک ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ ٹرمپ نے کال کاٹ دی تھی۔آسٹریلیا نے نومبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے جزائر نارو اور مانوس میں موجود پناہ گزینوں کو امریکہ میں آباد کرنے کے بارے میں معاہدہ کیا ہے۔ٹرن بال کے مطابق اس معاہدے کی نگرانی اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے کرنا تھی جس کے تحت سب سے ضرورت مند پناہ گزینوں کو ترجیح دی جائے گی۔پناہ گزینوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا لیکن آسٹریلیا کے امیگریشن کے ادارے کے سیکریٹری مائیک پیزولو نے بعد میں سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ کتنے لوگوں کو لینا چاہتا ہے۔ان دو جزائر میں 1250 پناہ گزین موجود ہیں۔آسٹریلیا کشتیوں کے ذریعے آنے والے پناہ گزین قبول نہیں کرتا۔ اس نے کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی سے بھی اسی قسم کے معاہدے کر رکھے ہیں۔اس ضمن میں آسٹریلیا کو سخت بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں حالات بہت خراب ہیں اور آسٹریلیا کی اس سخت پالیسی کی سزا پناہ گزینوں کو مل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…