مجھے وائٹ ہائوس میں بطور صدر کون سی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی خود خریدنی پڑتی تھیں؟

24  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سابق صدر اوباما نے کہاہے کہ دنیا کا طاقتور ترین شخص ہو کر بھی مجھے وائٹ ہاوس میں ٹشوپیپرزمفت نہیں ملتے تھے بلکہ خریدنا پڑتے تھے، ٹوتھ پیسٹ اوراورنج جوس بھی مفت نہیں ملتا۔ ہر مہینے کے آخر میں گھر کا خرچ دینا پڑتا ہے، چھٹیاں بھی اپنے خرچ پر ہوتی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشافات سابق امریکی صدرباراک اوباما نے ایک صحافی سے

گفتگو کے دوران کئے ۔انہوںنے بتا یا کہ وائٹ ہاوس میں وہ اپنی اور اپنے گھروالوں کی ذاتی استعمال کی اشیااپنے پیسوں سے خریدتے تھے ۔صحافی نے سوال کیا کہ آخری مرتبہ کب اپنی جیب سے خرچ کیا ؟ اس پر انہوں انہوں نے جواب دیا کہ’’ ایک چیز جو مجھے بے چین رکھتی تھی وہ یہ کہ لوگ کیا کہتے ہونگے کہ جب ہم چھٹیوں پرہوتے ہیں ۔لوگ کہتے ہونگے کہ ہم عوام کے ٹیکس پر مزے اڑارہے ہیں لیکن ایسا نہیں ،میں اس متعلق تمام اخراجات خود برداشت کرتاتھا،انہوں نے مزید بتایا کہ واحد چیز جس کے لیے میں خرچ نہیں کرتا تھا وہ سیکریٹ سروس کاجہاز اور رابطے ،کیونکہ میراان پر کوئی اختیار نہیں تھا۔ہر مہینے کے آخر میں مجھے گروسری کا بل اداکرنا ہوتا تھا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میرا پرس اکثر میرے ساتھ نہیں ہوتا تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ مشیل کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے، ان کو کچھ کام ایسے کرنے ہیں جو وہ مصروفیات کے باعث نہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…