تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بڑھ گیا۔۔امریکہ کے بعد ایک اور بڑی طاقت نے اپنی فوجیں روس کی سرحد پر پہنچا دیں

22  جنوری‬‮  2017

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور روس کی یورپی سرحدوں پر فوج کی موجودگی کے بعد جرمنی بھی میدان میں کود پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی نے اپنے سینکڑوں فوجیوں کو بالٹک ریجن میں روسی سرحد پر تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ویب سائٹ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو افواج کا 500 فوجیوں پر مشتمل دستہ لتھوانیا کی سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہےاور دستے میں بیلجئم ، نیدر لینڈ اور جرمنی کے فوجی شامل ہیں۔

جرمن فوج کے دستے کے کمانڈر کرسٹوف ہوبرکے مطابق تعینات فوجیوں کو بھرپور ٹریننگ کے بعد نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور وہ کسی بھی بڑی کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کرسٹوف ہوبر کے اس بیان نے روس اور امریکہ کے مابین جنگ کے خطرات کو مزید گہرا کر دیا ہے اور اس بیان کو تیسری جنگ عظیم کی طرف اشارے کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی 122 بٹالین انفینٹری کے جوانوں کے ساتھ 26 لیپرڈ2- ٹینک اور 170 آرمرڈ وہیکلز بھی لتھوانیا کی سرحد پر تعینات کئے گئے ہیں جو ہر طرح سے چاق و چوبند ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…