’’چین نے بھارتی فوج کا نیٹ ورک تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ‘‘

20  جنوری‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے بھارتی فوج کا کمیونیکیشن نیٹ ورک تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے اربوں ڈالر کے ہتھیار جنگ کی صورت میں محض کاٹھ کباڑ بن کر رہ جائیں گے ۔بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوج کا

 

کمیونیکیشن سسٹم سکیورٹی کی خامیوں سے بھرا پڑا ہے اور اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ چین کا جاسوسی سافٹ ویئر پہلے ہی بھارت کے ملٹری نیٹ ورک میں سرایت کر چکا ہے۔ فیوچر کور ٹیکنالوجیز اینڈ پرابلم سٹیٹمنٹس کے متعلق جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا نقصان دہ سافٹ ویئر نہ صرف زمانہ امن میں قیمتی عسکری معلومات چراسکتا ہے بلکہ جنگ کی حالت میں ہتھیاروں کو چلنے سے پہلے ہی بے کار کرسکتا ہے۔بھارتی ائیرفورس کے سابق سربراہ فالی میجر نے چین کی جانب سے لاحق خطرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے خبردار کیا چین کا حملہ ہمارے فوجی کمپیوٹروں کا مکمل کنٹرول حاصل کرکے تمام ڈیٹا کرپٹ کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہمارا ملٹری نیٹ ورک بے کار ہوکررہ جائے گا۔ آرمی ڈیزائن بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسئلے کی جڑ بیرون ملک سے درآمد کئے جانے والے ہتھیار ہیں، جن میں استعمال ہونے والے الیکٹرونک سرکٹ کی بھاری تعداد چین کی تیار کردہ ہے۔سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ رکشت ٹانڈن کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں میں چینی ساختہ امبیڈڈ سافٹ ویئر کا استعمال بھارت کی دفاعی صلاحیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے اہم ترین ہتھیاروں کی تنصیب سے پہلے جاسوسی اور نقصان دہ سافٹ ویئر کے لئے مکمل چیکنگ کرتی ہیں لیکن بھارت کے پاس یہ صلاحیت دستیاب نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…