کینیڈاکے وزیراعظم کوارب پتی شخصیت کامہمان بننامہنگاپڑگیا،تحقیقات شروع ،وزیراعظم نے کس قانون کی خلاف وزری کی توان کوعہدہ چھوڑناپڑے گا؟تفصیلات جاری

17  جنوری‬‮  2017

اوٹاوہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو کواسماعیلی فرقے کے روحانی رہنماپرنس کریم آغاخان کےگھرفیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانامہنگاپڑ گیا۔ایک برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو اپنے خاندان کے ہمراہ آغاخان کی رہائش گاہ پرگئے تھے ۔ایک ارب پتی خاندان کے گھرپرچھٹیاں منانے پر وزیراعظم جسٹن ٹُروڈو کے خلاف تحقیقات شرو ع کرد ی گئی ہیں ۔کینیڈاکے وزیراعظم کے خلاف تحقیقات اس لئے نہیں کی جارہی ہیں کہ وہ ایک ارب پتی خاندان کے مہمان بنے بلکہ اس لئے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیاانہوں نے اپنے مہمان بننے کے دوران اپنے عہدے کاغلط استعمال تونہیں کیاہے جس کی تحقیقات کینیڈاکے فیڈرل ایتھکس(اخلاقیات) کمشنرنے شروع کردی ہیں جس میں یہ دیکھاجارہاہے کہ وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوان کینیڈاکے وزیراعظم کے طورپرقوانین کی خلاف ورزی تونہیں کی ہے اوراس دوران انہوں نے کوئی ایساکام تونہیں کیاکہ جس کی وجہ سے کینیڈاکےعوام کی توہین کاکوئی پہلونکلتاہو۔

دوسری طرف جب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی چھٹی کے بارے میں خبریں منظرِ عام پر آئیں تو انھوں نے اپنی ان چھٹیوں کی تمام معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران انھوں نے آغاز خان کا ذاتی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’’سال نو پر وہاں رہائش اختیار کرنا ان کی ذاتی چھٹیوں کے سلسلے میں تھا۔‘‘ان کے اس دورے پر ان کے ساتھ لبرل پارٹی کے رکن پارلیمان سیمس او ریگن اور لبرل جماعت کی صدر اینا گینی اور ان کے شراکت دار بھی موجود تھے۔کینیڈاکے فیڈرل ایتھکس کمشنرکے دفترکے مطابق اگروزیراعظم پرایتھکس قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی توان کوعہدے سے سبکدوش ہوناپڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…