دنیا میں صرف 8 شخصیات کی دولت 3 ارب 60 کروڑ انسانوں کی دولت کے برابر،وہ 8شخصیات کون ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

16  جنوری‬‮  2017

ڈیووس(آئی این پی )برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا میں صرف 8 ارب پتی افراد اتنی زیادہ دولت کے مالک ہیں جتنی کہ 3.6 ارب انسانوں کے پاس ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ادارے آکسفیم نے امیر اور غریب کے فرق پر تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق صرف 8 لوگوں کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کے تین ارب ساٹھ کروڑ افراد کے برابر ہے۔ آکسفیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارتکاز دولت کی وجہ سے دنیا سے غربت کے خاتمے کی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

ملٹی نیشنل کمپنیاں اور ارب پتی ٹیکس چوری کرتے ہیں جبکہ غریبوں کو دی جانے والی مراعات کم کر دی جاتی ہیں۔ امیر، غریبوں کا استحصال کر کے امیر تر ہو رہے۔ رپورٹ کے مطابق عدم مساوات کی وجہ سے مغرب میں سیاسی تحریکیں اٹھ رہی ہیں۔ برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں جیت اس کا ثبوت ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں پیش کیا گیا ہے، جہاں عالمی اقتصادی فورم کا 47 واں سالانہ اجتماع 17 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ آکسفیم کے مطابق عدم مساوات کے خلاف عوامی غم و غصہ بڑھنے کا عمل جاری رہے گا اور سیاسی نظام کو تہ و بالا کر دینے والے اْس طرح کے واقعات زیادہ تعداد میں دیکھنے میں آئیں گے۔آکسفیم نے اپنی رپورٹ کی تیاری میں 2016ء میں جاری کی گئی ارب پتیوں کی فہرست سے بھی استفادہ کیا ہے۔ اس فہرست کے مطابق دنیا کے امیر ترین انسان مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس ہیں، جن کی دولت کا اندازہ 75 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ دیگر امیر ترین شخصیات میں انڈی ٹیکس کے بانی امانسیو اورٹیگا، وارن بفٹ، ایمیزون کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس، فیس بْک کے بانی مارک زکربرگ، اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن اور نیویارک کے سابق میئر بلْوم برگ بھی شامل ہیں۔آکسفیم انٹرنیشنل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دنیا میں گربت اور امارت میں تضاد خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔

دنیا کے ہر دس انسانوں میں سے ایک کو محض دو ڈالر روزانہ سے بھی کم میں زندگی بسر کرنا پڑ رہی ہے جو شرمناک ہے۔ یہ ہمارے معاشروں میں شگاف ڈال رہی ہے اور جمہوریت کی جڑیں کمزور کر رہی ہے۔غربت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل اس تنظیم کا یہ جائزہ سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں پیش کیا گیا ہے، جہاں عالمی اقتصادی فورم کا سینتالیس واں سالانہ اجتماع سترہ جنوری منگل کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…