’’ جائیں تو جائیں کہاں ؟‘‘ بھارتی صفوں میں ہلچل۔۔ سیکورٹی اداروں پر ایک اور ویڈیو بم گر پڑا

12  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں بھارتی فوج کے اہلکار تیج بہادر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد اب ایک اور بھارتی فورس کے اہلکارنے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
اپنے اس ویڈیو پیغام میں سی آر پی ایف (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے کانسٹیبل جیت سنگھ نے کہا میں اپنے اس ویڈیو پیغام کے ذریعے اور آپ لوگوں کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ایک پیغام پہنچانا چاہتا ہوں۔اپنے اس ویڈیو پیغام میں سہولیات کے فقدان پر بات کرتے ہوئے کانسٹیبل نے کہا کہ میرا کہنا یہ ہے کہ ہم لوگ سی آر پی ایف والے اس ملک میں کونسی ڈیوٹی ہے جو نہیں کرتے ؟ چھوٹے موٹے الیکشن میں بھی ہم ڈیوٹی کرتے ہیں۔
اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور تمام فورسز کو دی جانے والی سہولیات کی نسبت ہمیں دی جانے والی سہولیات کی اتنی کمی ہے کہ آپ سن کر حیران ہو جائیں گے ۔سب سے پہلی بات یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک میں کتنے سرکاری اسکول و کالج ہیں جن کو ماہانہ ساٹھ ہزار روپے کی تنخواہوں سے نوازا جا رہا ہے اور یہ لوگ ہر تہوار اپنے گھر میں مناتے ہیں۔ جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم جنگل اور وادیوں میں پڑے رہتے ہیں ۔ ہمیں یہاں نہ ویلفئیر مہیا کی جاتی ہے نہ چھٹیاں وقت پر ملتی ہیں ، کیا ہم سب اس کے حقدار نہیں ہیں؟ ہم لوگوں کی پنشن بھی بند ہو گئی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…