ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کی حمایت کا اعلان کر دیا

8  جنوری‬‮  2017

واشنگٹن(این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران ہیکنک کے الزامات لگانے والوں کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بے وقوف لوگ ہی روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات امریکہ کے مفاد میں ہیں ٗ ان کے دور صدارت میں روس ماضی کے مقابلے امریکہ کا زیادہ احترام کریگا ٗ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف بے وقوف لوگ ہی امریکہ اور روس کے درمیان اچھے تعلقات کی مخالفت کر سکتے ہیں، دونوں ممالک مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا کو مسائل سے نجات دلوا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی حمایت کر چکے ہیں اور گزشتہ روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہیکنگ نے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کو اثراندار نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…