بڑا بریک تھرو،سعودی عرب نے ایران کے بارے میں اہم اعلان کردیا

30  دسمبر‬‮  2016

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے ایرانی حجاج کا خیرمقدم مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتے ہے،ایران سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہے بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کے خواہاں ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہسعودی عرب ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتا ہے ، مملکت ایران سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہی بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کی خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہا اسلامی ممالک اور غیرمسلم ملکوں میں مسلمان اقلیتوں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

وزیر حج نے بتایا کہ آئندہ موسم حج کے لیے انتظامات آج ہی سے شروع کردیے گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق محکمہ حج کے تمام ذیلی اداروں، ٹرانسپورٹ یونین، کمیونٹی کے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان کورآرڈی نیشن بڑھانے، دوسرے ملکوں کے حج محکموں کے درمیان حجاج کی آمد ورفت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق طے کرنے اور حجاج کرام کی سعودی عرب میں آمد کے بعد ان کی نقل وحرکت اور ان کے قیام کے مقامات کے تعین کے لیے بات چیت جاری ہے۔سعودی وزیر برائے حج وعمرہ کا کہنا ہے مملکت دنیا بھر سے آنے والے مسلمان عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے تاکہ حجاج کرام سہولت اور آسانی کے ساتھ حج اور عمرہ کے مناسک و فرائض کی انجام دہی کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…