’’معجزہ ہو گیا‘‘ معروف سعودی بزنس مین نے سزائے موت کے دن کس طرح غیر ملکی شخص کو سزا سے بچا لیا؟ جان کر داد دینگے

29  دسمبر‬‮  2016

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک بھارتی ورکر لمبدری نے کبھی خواب میں بھی یہ نہیں سوچا ہوگا کہ وہ موت کے منھ میں جانے سے بچ سکے مگر وہ قتل کے جرم میں سر کٹوانے سے بچ گیا ہے حالانکہ وہ گذشتہ آٹھ سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے خلاف سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کا منتظر تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے ایک لڑائی جھگڑے کے دوران میں ایک سعودی کو قتل کر دیا تھا۔
عدالت نے اس کو سزائے موت کا حکم دیا تھا اور وہ اسی ادھیڑبن میں مبتلا تھا کہ اب اس کا سرقلم ہو کر رہے گا۔لیکن سرقلم کیے جانے کی تاریخ نزدیک آنے پر اس قاتل کے لیے تو معجزہ رونما ہوگیا۔ایک سعودی کاروباری شخص عواض بن غریح الیامی اس کی مدد کو آگے آئے ہیں اور انھوں نے مقتول کے خاندان کو دیت ( خون بہا) کے بدلے میں اس کو معاف کرنے پر آمادہ کر لیا ہے۔
مقتول کے خاندان نے ان کی جانب سے ادا کردہ دیت کی رقم قبول کر لی ہے اور اس بھارتی قاتل کو معاف کردیا ہے۔عدالت نے بھی اس معافی کی توثیق کردی ہے اور اب بھارتی ورکر جیل سے رہائی کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ وہ وقوعہ سے قبل نجران میں ایک فارم میں کام کرتا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…