اہم اسلامی ملک نے اپنا فوجی اڈہ روس کو دینے پر کا فیصلہ کر لیا

29  دسمبر‬‮  2016

تہران(این این آئی)ایران نے ہمدان کا فوجی اڈہ دوبارہ روسی فوج کے استعمال میں دینے پرغور شروع کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان کا کہنا تھا کہ تہران ھمدان کا فضائی اڈہ ایک بار پھر روس کو فوجی مقاصد کے لیے دینے پر غور کررہا ہے۔ اگر ماسکو اس اڈے کو استعمال کرنے کی درخواست کرے گا تو یہ اڈہ اسے استعمال کے لیے دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں فوجی کارروائیوں کے لیے تہران اور ماسکو کے درمیان ’کوآرڈینیشن‘ موجود ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ اگست میں روسی فوج نے شام میں مختلف علاقوں میں بمباری کے لیے ایران کا ہمدان میں قائم فوجی اڈہ استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعد ازاں روس اور ایران کے درمیان اختلافات سامنے آنے پر ہمدان کا فوجی اڈہ روسی فوج سے لے لیا گیا تھا۔ایک دوسرے سیاق میں حسین دھقان نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران اپنے عسکری مشیر شام کے جنگ زدہ شہر حلب بھیجنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ روس اور ایران کو صدر بشارالاسد کے اہم ترین اتحادی سمجھا جاتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور روس بشار الاسد کی مدد کو نہ پہنچتے تو وہ ملک میں جاری تحریک انقلاب کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہتے۔ حال ہی میں حلب شہر پر شامی فوج کے دوبارہ قبضے میں بھی روس اور ایرانی پاسداران انقلاب کا اہم ترین کردار سمجھا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…