بھارت سندھ ، طاس معاہدہ توڑ کر کیا کرنے جا رہا ہے؟ پاکستان نے ہندوستان کو آخری خطرناک انتباہ کر دیا

28  دسمبر‬‮  2016

اسلا م آ با د( آن لائن )سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا تو اس سے خطرناک مثال قائم ہوجائے گی۔دوسرے ملکوں کو اس طرح کے معاہدے توڑنے کا جواز مل جائے گا۔ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں تذویراتی راست اقدام کا باعث بن سکتی ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے ’’اسپوتنک‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کو عالمی ضابطوں کی پاسداری اور امن و استحکام کے تقاضے پورے کرنے کا پابند بنائے۔
پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور روس دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔
افغانستان میں امن واستحکام ہمسایہ ملکوں اور خطے میں امن واستحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ بھارت کو عالمی ضابطوں اور علاقائی امن و استحکام کے تقاضوں کا کاربند بنائے۔بھارت نے ستمبر کے بعد سے 310سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 46شہری بھی شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف ہر اقدام کا خیر مقدم کرے گا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی تعاون قائم ہے مستقبل میں بھی دنیا کے امن و استحکام کیلئے اتحادی رہنے پر ہمیں خوشی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…