یمن کی سمندری حدودمیں حملے سے پورا بحری جہاز غرق7پاکستانی جاں بحق ہو گئے، حملہ کس نے کیا؟

22  دسمبر‬‮  2016

یمن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایرانی جہاز مصر سے دبئی جا رہا تھا کہ یمنی حدود میں نامعلوم افراد اور نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ کیا گیا جس کے بعد جہاز میں آگ لگی اور یہ سمندر میں ڈوب گیا۔ جہاز پر 8پاکستانی سوار تھے جن میں 7افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شپ آفیسر کبیر نے کود کر اپنی جان بچائی۔
ساتوں پاکستانیوں کی لاشیں یمن میں ہی موجود ہیں جنہیں پاکستان لانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچ جانے والے شپ آفیسر کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی۔ جہاز کے کپتان انیس الرحما ن سمیت تمام عملہ پاکستانی تھا۔ کپٹن انیس کی اہلیہ کا کہناہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…