ٹرمپ ہی امریکا کے صدر ہوں گے، الیکٹوریل کالج نے فیصلہ سنا دیا

20  دسمبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے سرکاری انتخابی ادارے’الیکٹوریل بورڈ‘ کی جانب سے گذشتہ روز کی جانے والی رائے شماری میں ری پارٹی کے حمایت یافتہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر ملک کا صدر قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکٹوریل بورڈ کی جانب سے ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کسی ایک کی یقینی کامیابی کے حوالے سے رائے شماری کا اہتمام کیا گیا۔مریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ الیکٹوریل بورڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ ہی کی کامیابی کا اعلان کیا ۔ حسب توقع بورڈ میں ہونے والی رائے شماری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر مہر تصدیق ثبت کردی گئی۔نائب صدر مائیک بنس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر ایک ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکٹوریل بورڈ سے کامیاب قرار دیے جانے پرمبارک باد پیش کی۔ الیکٹوریل بورڈ کے اعلان کے بعد نو منتخب صدر کی کامیابی کا ا?خری فیصلہ بھی سنا دیا گیا،جس کے بعد ٹرمپ کو اب باضابطہ طور پر ملک کا صدر تسلیم کیا گیا ہے۔امریکا میں8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں غیر متوقع طور پر ری پبلیکن پارٹی کے حمایت یافتہ ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدرمنتخب ہوگئے تھے۔ ٹرمپ کے اں تخاب کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی چھڑ گئی تھی کہ بعض غیرملکی طاقتوں نے ٹرمپ کو جتوانے کے لیے انتخابی عمل پراثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ امریکی الیکٹوریل کالج کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں آٹھ نومبر کو جتینے والے صدارتی امیدوار کی کامیابی کا حتمی اعلان کیا جائے گا جس کے بعد نتائج کو تبدیل کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔سرکاری نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹوریل کالج کے 306 مندوبین کی حمایت حاصل کی تھی جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی رہ نما ہیلری کلنٹن الیکٹوریل کالج کے 232 مندوبین کی حمایت حاصل کر پائی تھیں۔ اس کے باوجود ہیلری کے حامیوں نے ان کی شکست قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن نے تیس لاکھ اضافی ووٹ حاصل کیے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…