سعودی عرب کا ایران کیخلاف صبر کا پیمانہ لبریز ، دنیا سے آخر بڑا مطالبہ کر ہی دیا

20  دسمبر‬‮  2016

الریاض(آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عا لمی دنیا سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی خطے میں مداخلت کو روکنے کے لیے سخت اقدام کیا جائے۔ یمن کے بارے میں کوئی بھی سمجھوتا خلیجی اقدام اور اقوام متحدہ کے فیصلے پر مبنی ہونا چاہیے۔ ریاض میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ داعش شکست سے دوچار ہونے والے ہیں۔
انھوں نے یمن کے جنوبی شہر عدن میں اتوار کے روز داعش کے خودکش بم حملے کی مذمت کی ہے۔اس میں انچاس یمنی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو یمن میں جنگ کا اس انداز میں خاتمہ کرنا چاہیے کہ اس سے سعودی عرب کی سکیورٹی کا تحفظ ہو۔انھوں نے یمن کے تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں بگڑتی ہوئی صورت حال کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر جلد لوٹ آئیں۔جان کیری نے بھی واضح کیا کہ سعودی عرب کی طرح ان کا ملک ایران کی یمن میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔
بطور امریکی وزیر خارجہ ان کا سعودی عرب کا یہ آخری دورہ ہے اور انھوں نے وزیر خارجہ عادل الجبیر سے بات چیت سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے الگ الگ ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…