امریکا ہیکنگ کا ثبوت دے یا پھر خاموش رہے، روس

17  دسمبر‬‮  2016

ماسکو(آن لائن) روس نے امریکہ کو خبردارکیا ہے کہ واشنگٹنکسی بھی شواہد کے بغیر ہیکنگ کے الزامات لگانے سے باز رہے،ہمارا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔
روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ریڈیو نیٹ ورک این پی آر سے بات کرتے ہوئے روس پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ ماسکو نے ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیک کیں جس کا براہ راست فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہوا اور اس پر روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ ماسکو کے خلاف کس قسم کا ایکشن چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…