سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ ایک ننھی بچی کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔۔ وہ ننھی بچی کون تھی ؟

8  دسمبر‬‮  2016

الاحساء(این این آئی)حال ہی میں خون کے کینسر کے موذی مرض سے نجات پانے والی ایک 13 سالہ بچی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ سیلفی بنائی۔عرب ٹی وی کے مطابق کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی13 سالہ بچی شریفہ حقبانی نے شاہ سلمان کے دورہ قطر کے موقع پر امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ملاقات کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سیلفی بنائی۔شریفہ الحقبانی کو یقین نہیں تھا کہ اس کی ملاقات خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ملاقات کے موقع پر فرت مسرت سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ شاہ سلمان کے ہمراہ الحقبانی کی تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہے اور شہریوں نے الحقبانی کو شاہ سلمان سے ملاقات پر تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔خیال رہے کہ شریفہ الحقبانی دو سال تک خون کے کینسر میں مبتلا رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے اس مرض سے نجات پائی۔ کینسر کے شفایاب ہونے کے بعد بچی نے ’تکلیف کے باوجود امید باقی تھی’ کے عنوان سے ایک کتاب بھی لکھی جس میں اس نے اپنی دوسالہ مہلک بیماری کا تذکرہ کیا ہے۔ اس کی یہ کتاب حال ہی میں ریاض میں منعقدہ کتاب میلے میں بہت زیادہ فروخت ہوئی تھی۔الحقبانی کم عمری کے باوجود کینسر کے انسداد کے لیے کام کر رہی ہیں۔ وہ انسداد کینسر کی ننھی سفیرہ ہیں۔ اس نے کینسر کے خلاف مہم میں ساتھ دینے والوں، بیماری کے ایام میں ہمدردی اور غمگساری کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…