’’نکل جائو امریکہ سے ‘‘ مسلمان خاتون افسر کوخطرناک دھمکی دیدی,  خاتون افسر نے بھی ایسا اعلان کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے  

8  دسمبر‬‮  2016

نیو یارک( آن لائن ) امریکا میں اب مسلمان سرکاری افسران کو بھی کھلے عام ملک چھوڑنے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔نیو یارک کے پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے مسلم خاتون پولیس افسر پر چلاتے ہوئے اسے امریکا چھوڑنے کی دھمکی دی۔حکام کا کہنا تھا کہ خاتون افسر کو بروکلین سے ڈیوٹی کے بعد گھر واپسی پر ایک شخص کی جانب سے چلانے اور نفرت آمیز دھمکی کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ جب انہوں نے مداخلت کی تو ان پر چلانے والے شخص نے انہیں داعش کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا گلہ کاٹنے کی دھمکی دی۔
نیو یارک کے میئر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پہلی بار ہوا ہے، ان کا مسلم خاتون ہونا اور پولیس میں ملازمت کرنا نیویارک شہر کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔
مسلم افسر ایمل السوکیری کے مطابق وہ پولیس افسر کی حیثیت سے کسی بھی مذہبی تفریق کے بغیر تمام لوگوں کی مدد کرتی ہیں، انہیں لوگوں کے عقیدے سے کوئی غرض نہیں، وہ یہیں پیدا ہوئیں اور یہیں پرورش پائی۔خاتون پولیس افسر کو دھمکی دینے والے 36 سالہ کرسٹوفر نیلسن پر نفرت انگیز دھمکیوں کے جرم کی دفعات عائد کی گئیں، الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کے وکیل نے فوری طور پر کوئی بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔
مسلم خاتون پولیس افسر کی بہادری کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ پولیس نے کہا کہ ایمل السوکیری اور ان کے شوہر نے 2014 میں عمارت میں آگ لگنے کے بعد بہادری اور اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بچی کو عمارت سے ریسکیو کیا تھا، جس کے باعث خاتون پولیس افسر دھویں کی وجہ سے خود متاثر ہوکر ہسپتال داخل ہوئیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…