امریکہ کی پابندیاں ، ایران نے ایسی دھمکی دیدی کہ امریکہ میں بھی ہلچل مچ گئی

5  دسمبر‬‮  2016

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کانگریس میں حال ہی میں ایران کے خلاف منظور کردہ پابندیوں میں توسیع کو مسترد کردیں اور اس قانون کی توثیق نہ کریں، اگر یہ پابندیاں عاید کی جاتی ہیں تو پھر ایران ان کا سخت جواب دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے پارلیمان میں ایک تقریر میں امریکی کانگریس میں ایران پر پابندیوں کے ایکٹ (آئی ایس اے) کی مزید دس سال کے لیے توسیع کی منظوری کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان گذشتہ سال جولائی میں طے شدہ جوہری معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔حسن روحانی نے براہ راست نشری تقریر میں کہا کہ امریکا کے صدر اس قانون کی منظوری اور خاص طور پر اس کے نفاذ کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات کو بروئے کار لانے کے مجاز ہیں لیکن اگر یہ ایک بڑی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔درایں اثناء ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پارلیمان کے 290 اراکین میں سے 264 نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے اور اس میں صدر حسن روحانی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی سمیت جوہری پروگرام کی بحالی کے لیے جوابی اقدامات کرے۔ پارلیمان کے ارکان ایک بل کا مسودہ تیار کرکے جلد ایوان میں پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت امریکا کی جانب سے ایران پر عاید پابندیوں میں توسیع کے ردعمل میں تمام منجمد جوہری سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…