جوہری ڈیوائس چوری،دنیابھرمیں کھلبلی مچ گئی

25  ‬‮نومبر‬‮  2016

ویانا(این این آئی)جوہری ڈیوائس چوری،دنیابھرمیں کھلبلی مچ گئی،خاص طورپرخلیجی عرب ممالک ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے ) سے ایران کی ایک گم شدہ جوہری ڈیوائس کی تلاش اور اس کے ممکنہ منفی اثرات سے نمٹنے کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔ ایک خلیجی عہدے دار نے بتایا ہے کہ وہ یہ جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں کہ اس کے خطے میں پانی کو آلودہ کرنے میں کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے ہنگامی انتظامی مرکز کے چئیرمین ڈاکٹر عدنان التمیمی نے ریڈیو ایکٹو ڈیوائس (تابکاری آلہ) کے گم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ ڈیوائس صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جارہی تھی۔اطلاعات کے مطابق جس کار میں یہ ڈیوائس رکھی ہوئی تھی،وہ چوری ہوگئی تھی لیکن بعد میں یہ کار مل گئی تھی لیکن اس میں سے ڈیوائس غائب تھی اور اس کو ممکنہ طور پر کسی نے چْرا لیا تھا۔عدنان التمیمی نے بتایا کہ ریڈیو ایکٹو ڈیوائس کو 74 روز قبل غیر فعال کردیا گیا تھا اور اس وقت سے یہ اپنی نصف افادیت کھو بیٹھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی تشویش کی بڑی وجہ ایران کے بوشہر میں واقع جوہری ری ایکٹر میں سکیورٹی کی سطح اور تحفظ کا کم تر معیار ہے۔نیز ایران کے جوہری پروگرام میں مجموعی طور شفافیت کا بھی فقدان پایا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اگر اس ڈیوائس سے فضا یا پانی میں تابکاری خارج ہوتی ہے تو تمام خلیجی ممالک کو پیشگی انتباہ جاری کیے جائیں گے اور آیندہ سال آئی اے ای اے کے تعاون سے تابکاری مواد کے اخراج کے نتیجے میں زخمی افراد کے علاج کے لیے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…