مسلمان ہونا گناہ ہو گیا, امریکا میں پانچ سالہ بچے کیساتھ ایسا ناروا سلوک کہ جان آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں

25  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں استانی نے پانچ سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولینا میں واقع چارلوٹ میکلن برگ ایلیمنٹری اسکول میں استانی نے پانچ سالہ بچے کو مسلمان ہونے پر گردن سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس سلسلے میں کونسل ان امریکن اسلامک ریلیشنز نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے لیکر اب تک نفرت پر مبنی جرائم کا یہ سب سے تازہ واقعہ ہے۔
جبکہ دوسری جانب امریکا میں مسلمانوں کے درمیان اس امر پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ انہیں حال ہی میں ممکنہ طور پر کڑی نگرانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔مسلمانوں کو خود کار ٹیلی فون کالیں موصول ہوئی تھیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلمان ہونے کی صورت میں 1 دبائیں اور غیر مسلم ہونے پر 2 کا بٹن دبائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے حلقوں میں یہ اندیشہ بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ شاید نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل شروع کر دیا ہے جس میں انہوں کہا تھا کہ امریکا میں تمام مسلمانوں کا اندراج کیا جائے گا۔مسلمانوں کو موصول ہونے والی کالیں درحقیقت ایک غیر منافع بخش تنظیم’’یو ایس اے ایمرج‘‘کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کا حصہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…