بھارت کا انکار،قومی کرکٹ ٹیم کو خوشخبری مل گئی

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی) بھارت نے پاکستان کیساتھ ویمن کرکٹ چمپئن شپ کھیلنے سے انکار کر دیا ، پاکستانی ٹیم کو 6پوائنٹس مل گئے آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے تحریری گزارشات پر غور کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ چونکہ بھارت کی ویمن ٹیم نے آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا لہذا راؤنڈ 6 کے تینوں میچوں کے پوائنٹس پاکستان کو دیئے جانے چاہئیں۔ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کو ہر میچ کے لیے 2 پوائنٹس دیئے جائیں گے، اس طرح پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 میچوں کے 6 پوائنٹس مل گئے۔

اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی محتاط تھی، تاہم اس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے سیریز میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے قابل قبول وجوہات بیان نہیں کیں۔ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل مینیجر کرکٹ گوف الارڈس آئی سی سی گلوبل ڈیولپمنٹ کے قائمقام سربراہ اینڈی ہوبز اور چیف آپریٹنگ آفیسر اینڈ جنرل کونسل آئین ہگنگز شامل تھے تاہم اس فیصلے سے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،

جہاں بھارت کی پانچویں اور پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔واضح رہے کہ 26 جون 2017 سے 23 جولائی 2017 کے درمیان انگلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلے ہی منتخب ہوچکی ہیں۔بھارت، جنوبی افریقہ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں 7 سے 21 فروری 2017 تک ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں حصہ لیں گی، جس کے بعد 4 سرفہرست ٹیمیں ویمن ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…